اسلام آباد کے خلاف کراچی کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز

دبئی: پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم اوپنرخرم منظور صرف 17 کے مجموعی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔اس وقت کراچی کنگز نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنالیے ہیں۔
آج کے میچ کی فاتح ٹیم براہ راست کراچی میں 25 مارچ کو شیڈول فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو لاہور میں مزید ایک میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل تھری کے پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 20 مارچ کو ہونے والے ایلمینیٹر ون میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہوں گے، فاتح سائیڈ آج کے میچ میں ہارنے والی ٹیم سے 21 مارچ کو لاہور میں مدمقابل ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں