وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایف پی پی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں دورہ چین اور روسی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب اپنا پہلا سرکاری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ چین سے امدادی پیکج کا فوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں