پشاوریونیورسٹی حملہ افغانستان سے کیا گیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفورکا کہنا ہے کہ پشاوریونیورسٹی حملہ افغانستان سے کیا گیا اور حملے کے ثبوت بھی افغان ڈی جی ایم اوکو دے دیےہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہنا ہے کہ پشاور حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پشاوریونیورسٹی پر حملہ افغانستان سے کیا گیا، دہشت گرد حملے کے وقت افغانستان میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں تھے، اِس وقت بھی حملہ کرنے اور کرانے والے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں جب کہ حملے کے ثبوت بھی افغان ڈی جی ایم اوکو دے دیے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ پشاور یونیورسٹی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد رکشے کے ذریعے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر ڈائریکٹوریٹ زراعت پہنچے، واقعے کے وقت 40 سے 50 طالبعلم موجود تھے، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں، واقعے میں ایک چوکیدار اور 7 طلبہ جاں بحق ہوئے جب کہ پولیس کے بہترین تعاون سے فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا اور طلبا کو بحفاظت یونیورسٹی سے نکال لیا گیا۔
میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندر کا کام وہاں کی فورسز کو ہی کرنا ہے پاکستان نے تو دہشت گردی کے خلاف بہت کچھ کیا ہے لیکن ملک دشمن عناصر کی نظریں سی پیک اور بلوچستان پر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

5 تبصرے “پشاوریونیورسٹی حملہ افغانستان سے کیا گیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

  1. online loans online loans actual payday lenders [url=https://onlineloans.cricket]online payday loans[/url] loans online online loans best online loans [url=https://loansonline.webcam]need cash[/url] cash advance online how to get a personal loan with bad credit loans online [url=https://loansonline.cricket]loans online[/url] legit payday loan lenders loans online quick loans online [url=https://loansonline.science]quick loans online[/url] fast cash advance fast cash advance cash advance [url=https://cashadvance.science]cash advance[/url] payday lenders bad credit lender for bad credit advance money [url=https://quickloans.bid]quick loans[/url] online payday loan payday loan direct payday loan houston [url=https://paydayloan.science]payday loan[/url]

اپنا تبصرہ بھیجیں